اڈپی 13؍اکتوبر (ایس او نیوز) اڈپی سٹی بس اوونرس ایسو سی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ اب سٹی بس سروس میں یکساں طور پر ٹکٹ میں ایک روپے کا اضافہ ہوگااور کم از کم ٹکٹ کی قیمت 8روپے ہوگی۔
بس مالکان کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے ساتھ بس چلانے کے اخراجات بہت زیاد ہ بڑھ گئے ہیں اس لئے کرایے میں اس طر ح کااضافہ ضروری ہوگیا تھا۔ منگلورو سٹی بس سروس کے کرایے میں پہلے ہی سے اضافہ کیا جاچکا ہے۔اڈپی میں ابتدائی کرایہ پہلے دو کیلو میٹر تک فاصلے کے لئے سات روپے تھا جسے بڑھا کر اب آٹھ روپے کردیا گیا ہے۔اس کے بعد ہر مرحلے پر ایک روپے کا اضافہ ہوگا۔ جبکہ طلبہ کو 50فی صد اور روزانہ سفر کرنے والوں کو 30 فیصدر عایت حسب معمول دستیاب رہے گی۔